نجکاری عمل: آئیسکو ، فیسکو، گیپکو کی اراضی صدر پاکستان سے ڈسکوز کو منتقل کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئیسکو، فیسکو اور گیپکو کی اراضی صدرِ پاکستان کے نام سے واپس ڈسکوز کے نام منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بعد ازاں یہ اراضی ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ڈسکوز کی نجکاری کے لیے عالمی بینک نے تکنیکی معاونت فراہم کرتے ہوئے تجویز دی تھی کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی اراضی صدرِ پاکستان کے نام منتقل کی جائے تاکہ نجکاری یا لیز کے وقت بغیر کسی قانونی رکاوٹ کے خریدار کو منتقل کی جا سکے ۔حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈسکوز کے منتخب اثاثے اور واجبات حکومت کی قائم کردہ خصوصی کمپنی (سپیشل پرپز وہیکل ہولڈنگ کمپنی) کو منتقل کیے جائیں گے ۔ اس مقصد کے لیے حکومت نے سپیشل پرپز وہیکل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کے لیے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی قائم کی گئی تھی اور واجبات، نقصانات اور بعض اثاثے ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کیے گئے تھے ۔ اب حکومت نے ڈسکوز کی نجکاری کے لیے بھی یہی ماڈل اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈسکوز کی واپڈا اور صوبائی حکومتوں کے نام موجود اراضی اور دیگر اثاثے سپیشل پرپز وہیکل ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کیے جائیں گے تاکہ نجکاری یا لیز پر دی جانے والی ڈسکوز کی اراضی ٹرانزیکشن سٹرکچر کے مطابق منتقل کی جا سکے ۔بیچ ون کے تحت نجکاری کے لیے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے 31 مارچ 2026 تک کے آڈٹ شدہ مالیاتی گوشواروں کے مطابق تمام متعلقہ اثاثوں کو زیر غور لایا جائے گا۔ مشیر نجکاری کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو سفارش کی ہے کہ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی نجکاری کے لیے تنظیمِ نو کے منصوبوں اور انتظامات کی سکیموں کی منظوری دی جائے ۔مجوزہ منصوبے کے تحت حکومت کی ملکیت میں ایک خصوصی کمپنی قائم کی جائے گی، جس میں بیچ ون ڈسکوز کے وہ منتخب اثاثے اور واجبات منتقل کیے جائیں گے جو نجکاری میں شامل نہیں ہوں گے تاکہ ایک مؤثر اور تجارتی طور پر قابلِ عمل لین دین کا ڈھانچا فراہم کیا جا سکے ۔نجکاری کمیشن بورڈ کو بتایا گیا کہ بیچ ون ڈسکوز کی نجکاری میں مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی ظاہر کی ہے۔

فیسکو کے لیے اظہارِ دلچسپی جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 اگست 2026، گیپکو کے لیے 21 اگست 2026 اور آئیسکو کے لیے 7 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے ۔نجکاری کمیشن کے اعلامیے کے مطابق بورڈ نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے لیے دو ٹرانزیکشن کمیٹیاں تشکیل دینے کی بھی منظوری دی۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کو مالیاتی مشیر مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کے لیے مالیاتی مشیروں کی تقرری کا عمل جاری ہے ۔بورڈ نے مالی سال 2024-25 سے 2026-27 کے دوران مکمل ہونے والی نجکاری کے لین دین کے آڈٹ کے لیے آر ایس ایم اویس حیدر لیاقت نعمان، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی تقرری کی بھی منظوری دی۔ فرم ہر مکمل ہونے والے نجکاری کے لین دین کا الگ آڈٹ کرے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈسکوز کی نجکاری کا فریم ورک بہترین مالیت کے حصول اور سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ٹرانزیکشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر