تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پٹرول ، ڈیزل پھر مہنگا

لندن ،اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے باوجود وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا جس کے تحت پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل دونوں مہنگے کر دئیے گئے ۔مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے مثبت اشاروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 3.2 فیصد کمی کے بعد 79.13 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 3.7 فیصد کمی کے بعد 83.87ڈالرفی بیرل تک گر گئی۔ دوسری جانب پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 63 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے ۔اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 388 روپے 38 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے ۔نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔دوسری جانب مہنگائی کے بڑھتے طوفان پرعوام نے حکومت کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ 



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل
لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا، سہیل آفریدی کی ہیلی کاپٹر سے انٹری
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ خواجہ آصف کا سہیل آفریدی سے سوال
امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر