صنعا(نیشنل ٹائمز)یمنی حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکر این سی سی غزال کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔۔۔
حوثی ترجمان کے مطابق ٹینکر نے سعودی بندرگاہوں کیخلاف اعلان کردہ بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی ، انتباہات نظر انداز کیے ، جس کے بعد کارروائی کی گئی اور جہاز کو واپس جانے پر مجبور ہونا پڑا۔سعودی عرب کی جانب سے واقعے پر تاحال کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔



