ایران جنگ میں زخمی امریکی فوجیوں کی تعداد 600سے زیادہ

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) پینٹاگون کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فروری میں صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع ہونے کےبعد سے اب تک کم از کم 624 امریکی فوجی زخمی ہو چکے ،اعداد و شمار کے مطابق زخمی اہلکاروں میں سے 461 کا تعلق آرمی، 86 کا تعلق نیوی، 19 کا تعلق میرینز اور 58 کا تعلق ایئرفورس سے ہے ۔ 25 جولائی کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 417 زخمیوں کا تعلق آپریشن ایپک فیوری جبکہ 207 کا تعلق اوورسیز آپریشنز سے بتایا گیا ہے ۔ گزشتہ ہفتے پینٹاگون نے ہلاکتوں اور زخمیوں کے اعداد و شمار میں خاموشی سے تبدیلی کرتے ہوئے آپریشن ایپک فیوری میں ہلاک ہونے والے چار فوجیوں کے نام نکال کر انہیں اوورسیز آپریشنز کی فہرست میں شامل کر دیا، جس کے بعد اس آپریشن میں ہلاکتوں کی تعداد 18 سے کم ہو کر 14 رہ گئی۔اعداد و شمار میں اس تبدیلی پر شفافیت کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ سابق امریکی جنرل بین ہوجز نے الزام لگایا کہ انتظامیہ جنگ سے متعلق حقائق واضح انداز میں پیش نہیں کر رہی، جبکہ ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے ہلاکتوں کو مختلف زمروں میں تقسیم کرنے کو غیر منطقی حربہ قرار دیا۔پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے ان تبدیلیوں کو عارضی ڈیٹا کی خرابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ فوجی اداروں کے تعاون سے ریکارڈ درست کیا جا رہا ہے ۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر