سیول(نیشنل ٹائمز)جنوبی کوریا کی عدالت نے سابق صدر یون سک یول کو 2022 کی صدارتی انتخابی مہم کے دوران غلط معلومات پھیلانے کے جرم میں 18 ماہ قید کی معطل سزا سنا دی۔۔۔
عدالت کے فیصلے کے مطابق سزا تین سال کے لیے معطل رہے گی۔ فیصلے کے برقرار رہنے کی صورت میں یون کی سابق جماعت پیپلز پاور پارٹی کو انتخابی اخراجات کی مد میں تقریباً 39 ارب وان واپس کرنا پڑ سکتے ہیں۔ یون پر الزام تھا کہ انہوں نے انتخابی فائدے کے لیے غلط بیانات دئیے ۔ سابق صدر پہلے ہی بغاوت کے مقدمے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔



