کیف(نیشنل ٹائمز)یوکرینی صدر زیلنسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران روس کو ہتھیار فراہم کرکے پہلے ہی یوکرین کے خلاف جنگ میں شامل ہو چکا ہے ۔۔۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تہران اور شمالی کوریا نے روس کی مدد کی، جس سے یوکرین کو نقصان پہنچا۔ زیلنسکی نے دعویٰ کیا کہ ایران نے روس کو ہزاروں شاہد ڈرونز فراہم کیے اور ان کی تیاری کے لیے ٹیکنالوجی بھی دی۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کو ممکنہ نئے خطرات کے پیش نظر محتاط رہنا ہوگا۔



