ایران پر بڑے حملے ممکن ، مگر اسلحہ ذخائر کم ہو سکتے :امریکی جنرل

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے ایران کے خلاف جنگ میں مزید شدت لانے پر خدشات کا اظہار کیا ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والے ایک اہم اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ ایران پر بڑے حملے کے امکان پر غور کر رہے تھے ، تاہم فوجی قیادت نے اس کے ممکنہ نتائج سے آگاہ کیا۔ جنرل کین نے خبردار کیا کہ اگرچہ امریکی فوج کارروائی کی صلاحیت رکھتی ہے ، لیکن اس سے اسلحے کے ذخائر میں مزید کمی، خطے میں کشیدگی اور دیگر سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران کے اندر ممکنہ شہری ہلاکتوں، مہاجرین کے بحران، خلیجی ممالک کے توانائی کے انفراسٹرکچر پر ایرانی جوابی حملوں اور پورے خطے میں جنگ کے پھیلنے جیسے خدشات بھی زیر بحث آئے ۔ مشیروں نے صدر ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ کسی بھی بڑے فوجی اقدام کے فوری نتائج کے ساتھ ساتھ اس کے طویل مدتی اثرات پر بھی غور کیا جائے ۔

امریکا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنا ممکن ہے ، لیکن اس سے امریکی فوج کے پاس موجود میزائلوں کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو جائیں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اجلاس کے دوران نائب صدر جے ڈی وینس اور جوائنٹس چیفس آف اسٹاف ڈین کین نے ایران جنگ میں شدت لانے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر کیے بغیر کہا کہ ایران پر حملوں کا نتیجہ توقعات کے برعکس نکلا ہے ، امریکی حملے ایران کو اندر سے متحد ہونے اور ایرانی رہنماؤں کو بیرونی خطرات پر توجہ مرکوز رکھنے کا موقع دے رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر