دمشق(نیشنل ٹائمز)شامی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اتوار کو جنوبی شام کے علاقے درعا میں پیش قدمی کی،
اسرائیلی فوجی یرموک بیسن کے علاقوں میں داخل ہوئے ، چیک پوسٹ قائم کی اور رہائشیوں کو سڑکیں بند نہ کرنے کی ہدایت پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کیے ۔ اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے اسرائیلی فوج کی دراندازی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گولان کے علاقے میں صورتحال کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے شام کی علاقائی سالمیت کے احترام کا مطالبہ کیا ہے ۔علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے شام کے دو روزہ دورے کے اختتام پر سابق مفرور صدر بشار الاسد کے دور میں شام پر عائد تمام بین الاقوامی پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔



