چینی ریاضی دان ڈینگ یو اور وانگ ہونگ کو فیلڈز میڈلز سے نوازا گیا

فلاڈیلفیا (شِنہوا) چینی ریاضی دان ڈینگ یو اور وانگ ہونگ کو 2026 کی بین الاقوامی کانگریس برائے ریاضی میں فیلڈز میڈل سے نوازا گیا جو اس باوقار اعزاز کے حصول میں کسی بھی چینی ریاضی دان کی پہلی کامیابی ہے۔
پنسلوانیا کنونشن سنٹر میں منعقدہ کانگریس کی افتتاحی تقریب میں انٹرنیشنل میتھمیٹیکل یونین نے اعلان کیا کہ ڈینگ یو کو جزوی تفریقی مساوات (پی ڈی ایز) کے شعبے میں نمایاں خدمات پر فیلڈز میڈل دیا گیا، جبکہ وانگ ہونگ کو ہارمونک اینالیسز اور جیومیٹرک میژر تھیوری کے میدان میں ان کی غیر معمولی تحقیقی خدمات کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا۔
تقریب کے بعد پریس کانفرنس میں ڈینگ نے کہا کہ “ان تمام عظیم ریاضی دانوں کی فہرست میں اپنا نام شامل ہونا میرے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے جن کی میں ہمیشہ سے تعریف کرتا آیا ہوں۔ یہ میری ذات، میرے کام، میرے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کی گئی محنت، پی ڈی ایز کے شعبے اور اس امکان کی ایک بہت اہم پذیرائی ہے جس کی میں نمائندگی کر رہا ہوں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “مختصر الفاظ میں، میں اور میرے ساتھی بنیادی طور پر جو کام کرتے رہے ہیں، وہ چیزوں اور اس کائنات کی باریک ترین تفصیلات کو بڑی یا نمایاں تفصیلات سے جوڑنا ہے۔”
وانگ نے کہا کہ”یہ میرے لئے اور میرے دیگر تمام ساتھیوں کے لئے بہت معنی رکھتا ہے۔ انہوں نے اپنے ہائی سکول کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہوں نے اپنے طالب علمی کے دور میں مشہور ریاضی دان ٹیرنس تاؤ کے فیلڈز میڈل جیتنے کی خبر سنی تھی، میں اس وقت بہت پرجوش تھی۔ بالکل اسی طرح میں آج بھی بے حد پرجوش ہوں۔



  تازہ ترین   
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب
صدر مملکت اور وزیراعظم کا 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں: یمنی وزیر خارجہ
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کے وقت میں توسیع، بھمبر میں ایک پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر