سعودی عرب جوہر ی معاہدے کیلئے اسرائیل کو تسلیم کر ے :امریکا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سویلین مقاصد کے جوہری معاہدے کی منظوری سعودی عرب کی جانب سے ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت سے مشروط ہو گی۔ ابراہیمی معاہدے یا ‘ابراہیم اکارڈز’ سے مراد مسلم اکثریتی ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنا ہے ۔ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اس معاہدے کے تحت کسی بھی مواد کی افزودگی نہیں ہو گی اور یہ صرف غیر فوجی استعمال سے متعلق ہے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایران، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں سویلین جوہری پروگرامز کی مثال دی اور کہا کہ امریکا سویلین (غیر افزودہ)جوہری تنصیبات کی مخالفت نہیں کرتا۔تاہم ٹرمپ نے ساتھ یہ بھی کہا کہ سعودی جوہری معاہدہ اس بات سے مشروط ہو گا کہ سعودی عرب انتہائی قابل احترام اور کامیاب ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہو۔سعودی عرب نے تاحال ٹرمپ کے بیان پر تبصرہ نہیں کیا جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ٹرمپ کے اس بیان کو دہرایا ہے کہ یہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے تاریخی قدم ہو گا۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر