حوثیوں کے حملے صورتحال مزید خراب کرینگے : پاکستان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا حوثی ملیشیا کی سعودی عرب اور کمرشل جہاز رانی کو دھمکیاں قابل مذمت ہیں، سعودی عرب کی علاقائی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کا اعادہ کرتے ہیں، یمنی گروہوں کے سعودی عرب پر حملے خطے کی صورتحال مزید خراب کریں گے ۔ نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کونشانہ بنانے کے اعلانات کی شدیدمذمت کی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے ، تجارتی جہازوں کودھمکیاں علاقائی امن،علاقائی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں، بحری جہازوں کودھمکیاں عالمی قوانین،بحری اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ اگر ہمارے جہازوں اور تجارتی مفادات پر حملہ ہوا تو دفاع کا حق ہے ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دفاع سمیت تمام معاہدوں پر عملدرآمد کا پابند ہے ، کون سا حملہ ریڈ لائنز تصور کیا جائے یا پاک بحریہ کی تعیناتی،یہ آپریشنل معاملات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ لائنز اور تعیناتیوں کے معاملات آپریشنل تفصیلات کے زمرے میں آتے ہیں، آپریشنل تکنیکی تفصیلات مسلح افواج ہی دیکھیں گی، پاکستان دوطرفہ معاہدوں اور بین الاقوامی قوانین پر عمل کرے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کومشرق وسطیٰ میں کشیدگی پرتشویش ہے ، پاکستان نے تمام فر یقین پر ضبط وتحمل کامظاہرہ کرنے پر زوردیا، ایرانی وزیرداخلہ نے وزیراعظم،نائب وزیراعظم،فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کیں، اسحاق ڈار نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ میں قیام امن،کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پرزور دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں، ایرانی وزیر داخلہ نے اسی مناسبت سے پاکستان کا دورہ کیا ہے ، منیلا میں آسیان اجلاس کی سائیڈ لائنز پر پاک مصر وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی، پاک مصر وزرائے خارجہ نے علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ پر زور دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کی جی ایس پی رپورٹ کا خیرمقدم کرتا ہے ، یورپی یونین کی رپورٹ پاکستان کی پیشرفت کا مجموعی احاطہ نہیں کرتی، جی ایس پی پلس درجہ دونوں فریقوں کے لیے باہمی طور پر مفید ہے ، یورپی کمیشن اور دیگر اداروں کے ساتھ مثبت روابط برقرار رکھیں گے ۔

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات جاری ہیں، پاک امریکا تجارتی مذاکرات اور ٹیرف کا معاملہ ابھی طے نہیں ہوا، ٹیرف اور چائلڈ لیبر پر امریکا کو پاکستانی مؤقف سے آگاہ کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کارگل جنگ کا معاملہ اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے ، مرحوم سرتاج عزیز کی کارگل کے حوالے سے کتاب بہترین ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر آواز اٹھاتا رہے گا، مقبوضہ کشمیر میں بطور قابض فورس بھارت انسانی حقوق یقینی بنانے کا پابند ہے ، کلبھوشن یادیو پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کی زندہ علامت ہے ۔طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج بھارت کا اندرونی معاملہ ہے ، ہم کسی ملک کے اندرونی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتے۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر