چین اور بھارت کو دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو مستحکم بنانا چاہیے، چینی وزیر خارجہ

منیلا (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور بھارت کو انسانیت کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھنا چاہیے، بڑے ممالک کے طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو مضبوط بنانا چاہیے اور بین الاقوامی و علاقائی امور میں تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے۔
وانگ یی، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے یہ بات فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں بھارتی وزیر برائے خارجہ امور سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات کے دوران کی۔
وانگ یی نے دونوں ملکوں پر زور دیا کہ وہ کثیر القطبی نظام اور بین الاقوامی تعلقات میں جمہوری اقدار کو مزید فروغ دینے کے لئے مثبت کردار ادا کریں۔
چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین بھارت کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والی اہم مفاہمتوں پر عملدرآمد کرنے، اعلیٰ سطح کے قریبی روابط برقرار رکھنے اور معیشت، تجارت، میڈیا اور عوام کے باہمی و ثقافتی تبادلوں جیسے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ حساس معاملات بہترین انداز میں نمٹانے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے دونوں فریقوں پر باہمی رابطہ کاری اور تعاون مضبوط بنانے، ’گریٹر برکس‘ تعاون کے نظام کو فروغ دینے اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کی بہتر نمائندگی و تحفظ کے لئے بھی زور دیا۔
وانگ یی نے مزید کہا کہ چین رواں سال برکس سربراہی اجلاس کی کامیاب میزبانی کے لئے بھارت کی حمایت جاری رکھے گا۔
دوسری جانب جے شنکر نے کہا کہ تائیوان اور شی زانگ سے متعلق امور پر بھارت کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور بھارت چین کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے ایک روشن مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیشہ مثبت اور تعاون پر مبنی دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھایا ہے۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر