چین کا بیجنگ سنٹرل ایکسس کے یادگاری سکے جاری کرنے کا اعلان

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی بینک نے اعلان کیا کہ وہ 27 جولائی کو بیجنگ سنٹرل ایکسس کی مناسبت سے سونے اور چاندی کے یادگاری سکوں کا ایک سیٹ جاری کرے گا۔
پیپلز بینک آف چائنہ کے مطابق اس سیٹ میں ایک سونے کا اور پانچ چاندی کے یادگاری سکے شامل ہیں اور یہ تمام سکے چین میں قانونی کرنسی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
تمام چھ سکوں کے اگلے رخ پر عوامی جمہوریہ چین کا قومی نشان، ملک کا نام اور سن اجرا کندہ ہوگا۔
150 گرام وزنی مستطیل سونے کے سکے کے پچھلے رخ پر بیجنگ سنٹرل ایکسس کا مجموعی منظر نقش کیا گیا ہے۔ جبکہ 30 گرام وزنی پانچ مستطیل چاندی کے سکوں کے پچھلے رخ پر اس تاریخی محور کے اہم مقامات اور عمارتوں کی تصاویر نمایاں کی گئی ہیں، جن میں بیل اینڈ ڈرم ٹاورز ، پیلس میوزیم، تیان آن من سکوائر اور ٹیمپل آف ہیون شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر