امریکہ اختلافات کو درست انداز میں نمٹائے اور چین کے جائز تحفظات کا خیال رکھے، چینی وزیر خارجہ

منیلا (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکہ کے حالیہ منفی بیانات اور اقدامات پر ردعمل دیتے ہوئے زور دیا کہ وہ چین کے بنیادی مفادات کا احترام کرے، ایک چین کے اصول کی پاسداری کرے، باہمی اختلافات کو دانشمندی سے نمٹائے اور چین کے جائز خدشات کا مناسب حل نکالے۔
وانگ یی، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے یہ بات فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کے دوران کہی۔
وانگ یی نے کہا کہ اس سال چین اور امریکہ کے تعلقات کے لئے ایک اہم موڑ ہے کیونکہ بیجنگ میں دونوں ممالک کے صدور کی تاریخی ملاقات میں ایک ایسے تعمیری چین۔ امریکہ تعلقات کی سمت طے کی گئی تھی جو تزویراتی استحکام پر مبنی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت دونوں بڑی طاقتوں کی پرامن بقائے باہمی کی کوششوں میں ایک اہم قدم ہے جو دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات کے مطابق ہے اور عالمی برادری کی مشترکہ توقعات کو بھی پورا کرتی ہے۔
وانگ یی نے کہا کہ اب دونوں ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے سربراہان مملکت کے طے کردہ راستے پر قائم رہیں، رکاوٹوں اور مشکلات پر قابو پائیں اور باہمی اتفاق رائے کو حکومتی اداروں اور مختلف شعبوں میں عملی اقدامات اور بہتر باہمی سمجھ میں تبدیل کریں۔
انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ دوطرفہ تزویراتی استحکام کے ذریعے عالمی امن اور سلامتی کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں کریں جبکہ چین اور امریکہ کے درمیان تعمیری روابط کے ذریعے بین الاقوامی تعاون کو بھی مضبوط بنائیں۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے بین الاقوامی اور علاقائی اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے اس ملاقات کو عملی، مثبت اور تعمیری قرار دیا۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سیاسی اور سفارتی ذرائع کو موثر انداز میں بروئے کار لایا جائے، چین اور امریکہ کے درمیان آئندہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی مناسب تیاری کی جائے اور تزویراتی استحکام پر مبنی تعمیری چین۔امریکہ تعلقات کی تعمیر میں ٹھوس پیش رفت کو آگے بڑھایا جائے۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر