یمن کے حوثی گروہ کا بحیرہ احمر میں دو سعودی تیل بردار جہازوں پر حملے کا دعویٰ

صنعا (شِنہوا) یمن کے حوثی گروہ نے جمعرات کے روز دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحیرہ احمر میں دو سعودی تیل بردار جہازوں کے خلاف ایک فوجی کارروائی کی ہے کیونکہ انہوں نے گروہ کی جانب سے حال ہی میں عائد کی گئی بحری پابندیوں کی خلاف ورزی کی تھی۔
حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے حوثیوں کے المسیرہ ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ حوثی افواج نے انسیلیا اور لیلیٰ نامی تیل بردار جہازوں کو ’’بیلسٹک و کروز میزائلوں اور ڈرونز‘‘ سے نشانہ بنایا۔
یحییٰ سریع کا کہنا تھا کہ ان جہازوں کو سعودی بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں پر حوثی مسلح افواج کی عائد کردہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں سے دونوں آئل ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی اور اہداف کامیابی سے حاصل کر لئے گئے۔
بیان میں نہ واقعے کے مقام کی نشاندہی کی گئی اور نہ ہی مبینہ نقصان کا کوئی ثبوت فراہم کیا گیا، جبکہ اس میں کسی جانی نقصان کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا گیا۔
ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی اور سعودی حکام کی جانب سے بھی اس پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اسی اثنا میں برطانیہ کے یو کے میرین ٹریڈ آپریشنز (یوکے ایم ٹی او) نے کہا ہے کہ اسے سعودی عرب کے علاقے الشقیق کے جنوب مغرب میں تقریباً 70 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ایک آئل ٹینکر سے متعلق واقعے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
یو کے ایم ٹی او نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک انتباہی رپورٹ میں بتایا کہ جہاز کے کپتان نے ایک ’’نامعلوم پروجیکٹائل‘‘ لگنے کی اطلاع دی ہے جس سے جہاز پر آگ بھڑک اٹھی جسے عملہ بجھانے کی کوشش کر رہا تھا۔
حوثیوں کا یہ دعویٰ سعودی بندرگاہوں کے ساتھ تجارت کرنے والے بحری جہازوں پر پابندیوں میں اضافے کے اعلان کے دو دن بعد سامنے آیا ہے جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ خلاف ورزی کی صورت میں جہازوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
حوثیوں نے کہا کہ ان کا یہ اقدام صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی مسلسل بندش کا ردعمل ہے، انہوں نے سعودی عرب پر گروہ کے زیر انتظام علاقوں کے لئے فضائی آمدورفت پر پابندیوں کی حمایت کا الزام عائد کیا۔
امریکہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے معاملے پر کشیدگی کے تناظر میں یہ تازہ ترین پیش رفت اس خطے میں تجارتی جہاز رانی کے لئے خطرات کو مزید بڑھا سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر