آزاد کشمیر کے انتخابات فیصلہ کن ہیں، مستقبل 27 جولائی کے عوامی فیصلے سے وابستہ ہے: بلاول بھٹو

میرپور (نیشنل ٹائمز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے یہ انتخابات تاریخ کے سب سے اہم انتخابات ہیں اور آزاد کشمیر کا مستقبل 27 جولائی کے عوامی فیصلے سے وابستہ ہے۔

میرپور میں انتخابی مہم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب بھی وہ میرپور آتے ہیں تو انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ اپنے دوسرے گھر پہنچے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا تعلق میرپور سے آج کا نہیں بلکہ تین نسلوں پر محیط ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ کشمیر کی نئی نسل آج میرپور اور پاکستان کے لیے جدوجہد کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ یاسر سلطان کے والد کے ساتھ انہوں نے بطور وزیر خارجہ کام کیا اور یاسر سلطان کے والد نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو بھٹو کے ساتھ کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بڑوں کی جدوجہد کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یاسر سلطان اور قادری مجید مل کر میرپور کے عوام کی خدمت کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ کوئی عام الیکشن نہیں ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پہلے بھی انتخابات ہوتے رہے ہیں لیکن اس بار کا الیکشن فیصلہ کن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ آزاد کشمیر کی بہادر اور غیور عوام ایسا فیصلہ کرے جس سے آزاد کشمیر کا مستقبل روشن ہو اور عوام کے مسائل میں کمی آئے۔

انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو 1973 کا متفقہ آئین دیا۔ صدر آصف علی زرداری نے 18ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو حقیقی حقوق دیے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کا “روٹی، کپڑا اور مکان” کا نعرہ صدر مملکت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی صورت میں عملی طور پر پورا کیا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کشمیر کے عوام کو ان کے حقوق دیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیر کے عوام کو حق ملکیت، حق حاکمیت اور حق روزگار دینا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو سہولیات پاکستان کے عوام کو حاصل ہیں وہی سہولیات آزاد کشمیر کے عوام کو بھی ملنی چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو مہاجرین کو نمائندگی دینے کی بات کرتی ہے۔ کشمیر کا فیصلہ پنجاب یا اسلام آباد نہیں کرے گا بلکہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری خود کریں گے۔

بلاول بھٹوزرداری نے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو این ایف سی ایوارڈ میں نمائندگی دی جائے تاکہ جب ملک کے معاشی فیصلے ہوں تو وہاں کشمیریوں کی آواز بھی شامل ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ آزاد کشمیر کو او آئی سی سمیت بین الاقوامی فورمز پر بھی نمائندگی ملے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے نوجوانوں کو روزگار دینے کے لیے بیرون ملک معاہدے کیے تھے جن کا فائدہ آج بھی عوام کے لیے بہترین ثابت ہو رہا ہے۔ ملک اس وقت تاریخی معاشی بحران اور مہنگائی کے طوفان سے گزر رہا ہے، اس لیے عوام دوست حکومت کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے آزاد کشمیر میں 14 روز تک انٹرنیٹ کی بندش کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات سے قبل موبائل اور انٹرنیٹ سروس فوری بحال کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ احتجاج کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن بنایا جائے اور جب تک رپورٹ سامنے نہ آئے حکومت کوئی کارروائی نہ کرے۔

انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب انکو مشکل پیش آئے تو منتیں کرتے ہیں اور جب مقصد پورا ہو جائے تو گلا پکڑ لیتے ہیں۔ نواز شریف آزاد کشمیر کے وزیراعظم بننے کے خواہشمند ہیں اور اس کے لیے وہ آئینی ترامیم لانا چاہتے ہیں تاکہ وزیراعظم پاکستان آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا فیصلہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے وزراء کشمیریوں کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں اور یہ ان کی باقاعدہ پالیسی ہے۔

انہوں نے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ اس الیکشن میں کشمیر کو ووٹ دیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب کرائیں۔ آخر میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا “یہ شیر حق دینا نہیں، چھیننا جانتے ہیں”۔ انہوں نے میرپور سے پیپلز پارٹی کے چاروں امیدواروں یاسر سلطان، قاسم مجید، صہیب ارشد اور افسر شاہد کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کی اپیل کی۔



  تازہ ترین   
بلوچستان:سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خواتین خودکش حملہ آور گرفتار
پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے: شہباز شریف
ایران کے ہر حملے کے جواب میں ایک پل یا بجلی گھر تباہ کیا جائیگا: ٹرمپ
حوثیوں کی سعودیہ کو دھمکیاں قابل مذمت، تجارت کو نشانہ بنانا قومی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا: پاکستان
ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’منفی بی‘ سے ’بی‘ کر دی
ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکا کے مسلسل گیارہویں رات ایران پر شدید حملے، تبریز اور سیریک میں دھماکے
ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دیدی: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر