چین کا علی ایکسپریس پر یورپی یونین کے جرمانے پر شدید عدم اطمینان اور مخالفت کا اظہار

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے یورپی کمیشن کی جانب سے یورپی یونین کے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کے تحت علی ایکسپریس پر 55 کروڑ یورو (تقریباً 62 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر)جرمانہ عائد کئے جانے کے فیصلے پر شدید عدم اطمینان اور گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزارت کے ترجمان نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہےکہ چین پلیٹ فارم ریگولیشن کے نام پر یورپی یونین کی جانب سے ڈیجیٹل رکاوٹیں کھڑی کرنے اور امتیازی اقدامات کے ذریعے یورپ میں چینی ای کامرس کمپنیوں کی معمول کی کاروباری سرگرمیوں کو محدود کرنے اور دبانے کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین یورپی یونین پر زور دیتا ہے کہ وہ قانونی ابہام کا سہارا لے کر اپنے صوابدیدی اختیارات کے ناجائز استعمال سے باز آئے اور چینی کمپنیوں کے ساتھ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ سلوک کرے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین اپنے اداروں کے قانونی حقوق کے تحفظ کے لئے قانونی ذرائع اختیار کرنے میں ان کی بھرپور حمایت کرے گا اور ان کے جائز مفادات کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات جاری رکھے گا۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر