چین کی طرف سے جنوبی سوڈان کے لئے 3 ہزار ٹن سے زائد خوراک کا عطیہ

جوبا (شِنہوا) چین نے جنوبی سوڈان میں بار بار آنے والی خشک سالی، سیلاب اور تنازعات سے متاثرہ ضرورت مند افراد کی مدد کے لئے 3 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم اور چاول عطیہ کئے ہیں۔
امدادی خوراک کی حوالگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی سوڈان کے انسانی امور و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر البینو اکول اتاک نے کہا کہ یہ امداد ایسے وقت میں فراہم کی گئی ہے جب ملک ایک ساتھ کئی انسانی بحرانوں کا سامنا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر سال بار بار آنے والے سیلاب اور خشک سالی سے جنوبی سوڈان کے 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوتے ہیں، جس سے ملک کی غذائی سلامتی شدید متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پڑوسی ملک سوڈان میں جاری تنازع نے بھی انسانی بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے، جس کے باعث 14 لاکھ سے زائد پناہ گزین اور واپس آنے والے شہری جنوبی سوڈان پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ حالیہ مہینوں میں اندرونی تنازعات خاص طور پر مشرقی جونگلے کے علاقے میں لاکھوں شہریوں کو متاثر کر چکے ہیں۔ ان مشکلات میں معاشی بدحالی بھی شامل ہے جو ملک بھر میں کمزور اور ضرورت مند خاندانوں کو مسلسل متاثر کر رہی ہے۔
جنوبی سوڈان کی وزارت برائے انسانی امور و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے انڈر سیکرٹری ولیم چان اچھویل نے کہا کہ یہ غذائی امداد واپس آنے والے شہریوں، ملک کے اندر بے گھر افراد، معذور افراد اور دیگر ضرورت مند خاندانوں کے لئے غذائی تحفظ کو نمایاں طور پر بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ عطیہ دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کا مظہر ہے اور اس بات کا ثبوت بھی کہ چین دنیا کے سب سے کم عمر ملک میں انسانی امداد اور غذائی تحفظ کے فروغ کے لئے اپنے تعاون کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
جنوبی سوڈان میں چینی سفیر ما چھیانگ نے کہا کہ چینی سفارت خانے نے جنوبی سوڈان کی حکومت کے تعاون سے رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران امدادی سامان کی تین کھیپ تقسیم کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غذائی امداد کی چوتھی کھیپ چین-افریقہ تعاون فورم کے 2024 بیجنگ سربراہ اجلاس میں اعلان کردہ دس شراکتی اقدامات پر عملدرآمد کی جانب ایک اہم قدم ہے اور یہ امداد انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی حامل عالمی برادری کی تعمیر کے لئے چین کے مسلسل عزم کی عکاسی بھی کرتی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر کا الیکشن شیڈول تبدیل، انتخابات 3 مراحل میں کرانے کا فیصلہ
جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 10 نئے ججز کی تقرری کی منظوری دے دی
ایرانی وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ کا دورہ، یادگارِ شہداء پر حاضری
حوثی دھمکی: سعودی فوجی اتحاد کا باب المندب کی حفاظت یقینی بنانے کا اعلان
ثالثوں کی امریکا اور ایران کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کیلئے کوششیں
ایرانی حملوں سے 2 ہفتوں میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے: پینٹاگون
امریکی صدر نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی بیشتر اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف عائد کردیا
فیلڈ مارشل سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر