برطانیہ :مشہور بلّی ’’لیری‘‘ساتویں وزیر اعظم کی ساتھی

لندن(نیشنل ٹائمز)برطانیہ کی سب سے مشہور بلّی ‘لیری’اب نئے برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم (Andy Burnham) کے ساتھ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ پر رہے گی۔ گزشتہ 15 سالوں میں اس کا ساتواں ہم نشین ہو گا۔ لیری کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے پوسٹ پر لکھا تھا : “سیاست دان آتے جاتے رہتے ہیں، بلیاں مستقل ہوتی ہیں۔”لیری کے ایکس اکاؤنٹ پر نئے مالک کے لیے درج ذیل شیڈول اور ہدایات کا ذکر کیا گیا۔ ناشتہ: صبح 9:00 بجے ۔برنچ (Brunch): صبح 10:30 بجے ۔لنچ: دوپہر 12:00 بجے ۔ ان کے درمیان وافر مقدار میں سنیکس فراہم کیے جائیں۔ لیری کو چوہوں کی روک تھام کے لیے 15 فروری 2011ء کو (ڈیوڈ  کیمرون کے دور میں) لندن کے ایک اینیمل شیلٹر سے لایا گیا تھا، اس وقت اس کی عمر 4 سال کے قریب تھی۔ ڈاؤننگ سٹریٹ کی ویب سائٹ کے مطابق اسے باقاعدہ طور پر “چیف ماؤسر” (Chief Mouser to the Cabinet Office) کا منصب ملا ہے ۔ ویب سائٹ پر اس کی (صفحہ7بقیہ نمبر50) ذمے داریوں میں مہمانوں کا استقبال ، سکیورٹی کا معائنہ اور قدیم فرنیچر پر سو کر اس کی کوالٹی جانچنا شامل ہے ۔ لیری کی عمر اب تقریباً 19 سال ہے اوراس کے ایکس اکاؤنٹ کو 9 لاکھ سے زائد فالوورز فالو کرتے ہیں۔ گزشتہ دو سالوں میں لیری کے ساتھ کیئر اسٹارمر کی دو بلیاں (جو جو اور پرنس) بھی رہ رہی تھیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے پاس ایک کتا ہے ، تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ کتا بھی وہاں منتقل ہوگا یا نہیں۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر