2026 میں 49 لاکھ افغان ماؤں، بچوں کو غذائی قلت کا شدید خطرہ لاحق ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ

کابل(شِنہوا) افغانستان میں اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور(او سی ایچ اے) نے پیر کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں رواں سال تقریباً 50 لاکھ ماؤں اور بچوں کو فوری غذائی معاونت کی ضرورت ہوگی جو جنگ سے متاثرہ ملک میں گہرے ہوتے انسانی بحران کی عکاسی کرتا ہے۔
او سی ایچ اے کے افغانستان دفتر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہاہےکہ افغانستان میں لاکھوں ماؤں کے لیے غذائی قلت کے خطرے کے باوجود امید کا دامن تھامے رکھنا ہی زندگی کا سہارا ہے۔
ادارے نے زور دیا کہ بروقت انسانی امدادی اقدامات اب بھی جانیں بچا سکتے ہیں اور ایسے طویل المدتی نقصانات کو روک سکتے ہیں جو برسوں سے بحران کا شکار ایک پوری نسل کو متاثر کر سکتے ہیں۔
یہ انتباہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال کی جانب سے چند روز قبل جاری ہونےوالے اسی نوعیت کے خدشات کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ5 سال سے کم عمر کے 37 لاکھ بچے شدید اور جان لیوا غذائی قلت کے بڑھتے ہوئےشدید خطرے سے دوچار ہیں۔
افغانستان بدستور دنیا کے سب سے بڑے انسانی بحرانوں میں سے ایک کا سامنا کر رہا ہے جس کی بنیادی وجوہات معاشی زوال، موسمیاتی جھٹکے اور بنیادی خدمات تک محدود رسائی ہیں۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر