چین میں پہلی ششماہی کے دوران آلات سازی سے ملکی برآمدات میں اضافہ

بیجنگ(شِنہوا) چین کی آلات و مشینری سازی کی صنعت 2026 کی پہلی ششماہی میں برآمدات میں اضافے کی ایک بڑی محرک بن کر سامنے آئی۔ اس عرصے کے دوران آلات سازی کی صنعت کی برآمدی ترسیلات کی مالیت میں گزشتہ سال کی نسبت 18.2 فیصد اضافہ ہوا، جس نے صنعتی برآمدات کی مجموعی نمو میں تقریباً 50 فیصد حصہ ڈالا۔
وزارت صنعت و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے چیف انجینئر وانگ وی منگ نے بتایا کہ پہلی ششماہی میں چین کے ونڈ ٹربائن جنریٹرز اور لیتھیئم بیٹریوں کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 35.6 فیصد اور 37.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آٹوموبائل کی برآمدات 50 لاکھ 96 ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 65.3 فیصد زائد ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ چین کی جہاز سازی کی صنعت نے بھی عالمی سطح پر اپنی مسابقت کو مزید مضبوط کیا ہے، جہاں ملک میں تیار کیے گئے بحری جہاز، مکمل ہونے والے بحری جہازوں، نئے آرڈرز اور زیرِ تکمیل آرڈرز کے مجموعی حجم کا 90 فیصد سے زیادہ حصہ رکھتے ہیں۔
وانگ نے کہا کہ 2026 کے آغاز سے چین کی آلات و مشینری سازی کی صنعت نے مضبوط بنیاد، متعدد شعبوں میں نمایاں ترقی اور بیرونی طلب میں مضبوط اضافے جیسی خصوصیات کا مظاہرہ کیا ہے۔
وانگ نے بتایا کہ پہلی ششماہی میں اس شعبے کی ویلیو ایڈڈ پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 6.4 فیصد اضافہ ہوا، جو مقررہ حجم سے زائد صنعتی اداروں کی مجموعی پیداوار کا 20 فیصد بنتی ہے۔ اس شعبے نے صنعتی ویلیو ایڈڈ پیداوار کی مجموعی نمو میں 23.5 فیصد حصہ ڈالا، جس سے صنعتی ترقی کو مستحکم رکھنے میں بھرپور معاونت ملی۔
نئی معیاری پیداواری قوتوں کی توسیع کا عمل بھی جاری رہا، جہاں صنعتی روبوٹس اور سروس روبوٹس کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 28 فیصد اور 11.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس سے قبل جاری ہونےوالے اعداد و شمار سے ظاہر ہوا تھا کہ 2026 کی پہلی ششماہی میں چین کی صنعتی ویلیو ایڈڈ پیداوار نے مستحکم رفتار سے ترقی کی، جس میں آلات سازی اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کے شعبوں نے نمایاں نمو حاصل کی۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر