امریکی دفاعی نظام ’’بے بس‘‘،ایران کے اہداف پردرست حملے

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)ایران نے امریکی میزائل دفاعی نظام کا توڑ نکال کر اہداف پر تاک تاک کر درستگی سے نئے حملے کیے ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق ایران کے  نئے میزائل انتہائی تیز رفتاری سے ہدف کی جانب بڑھتے ہیں اور ہدف کو نشانہ بنانے سے پہلے اپنی پوزیشنز کو مختلف انداز سے تبدیل کرتے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ایران نے امریکی دفاعی نظام کو ناکام بنانے کیلئے اپنی حملہ آور حکمت عملی میں نمایاں تبدیلی کی ہے ، اس پیش رفت سے حساس فوجی اور دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ایران کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے ، جبکہ واشنگٹن میں یہ خدشات بھی بڑھ گئے ہیں کہ ایران کو روس یا چین کی جانب سے انٹیلی جنس یا تکنیکی معاونت حاصل ہو سکتی ہے ۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سیاسی سطح پر بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے ۔ متعدد امریکی قانون سازوں جن میں ایوانِ نمائندگان کے سپیکر مائیک جانسن اور سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی سینئر ڈیموکریٹ رکن جین شاہین شامل ہیں نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔جین شاہین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ مزید خونریزی سے بچنے اور اس تباہ کن جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔



  تازہ ترین   
ثالثوں کی امریکا اور ایران کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کیلئے کوششیں
ایرانی حملوں سے 2 ہفتوں میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے: پینٹاگون
امریکی صدر نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی بیشتر اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف عائد کردیا
فیلڈ مارشل سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
امریکا کے مسلسل دسویں رات حملے، ایران کی کویت اور بحرین میں جوابی کارروائی
امریکا کے ساتھ مکمل جنگ کی حالت میں ہیں، ہمیں حقیقت پسند ہونا ہوگا: ایرانی صدر
عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں نے حصص بازاروں کو ہلا کر رکھ دیا
پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں نیا سنگِ میل، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر