مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد کو آگ لگا دی

رام اللہ(نیشنل ٹائمز)مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں التوانی میں اسرائیلی آبادکاروں نے ایکمسجد کو آگ لگا دی جبکہ دو گھروں اور ایک ڈیری فیکٹری کو بھی نذر آتش کر دیا۔ فلسطینی حکام کے مطابق نقاب پوش آبادکاروں نے مسجد پر حملے کے دوران عبرانی زبان میں نعرے بھی دیواروں پر تحریر کیے ۔

مقامی افراد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، جس سے بڑا جانی نقصان ٹل گیا۔ اسرائیلی پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ فلسطینی وزارت مذہبی امور نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اسرائیلی حکومت پر آبادکاروں کی سرپرستی کا الزام عائد کیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ جنگ کے آغاز کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر آبادکاروں کے حملوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔



  تازہ ترین   
ثالثوں کی امریکا اور ایران کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کیلئے کوششیں
ایرانی حملوں سے 2 ہفتوں میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے: پینٹاگون
امریکی صدر نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی بیشتر اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف عائد کردیا
فیلڈ مارشل سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
امریکا کے مسلسل دسویں رات حملے، ایران کی کویت اور بحرین میں جوابی کارروائی
امریکا کے ساتھ مکمل جنگ کی حالت میں ہیں، ہمیں حقیقت پسند ہونا ہوگا: ایرانی صدر
عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں نے حصص بازاروں کو ہلا کر رکھ دیا
پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں نیا سنگِ میل، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر