الحاق کی قرار د ا د کشمیریوں کا دل پاکستان کیساتھ دھڑکنے کا ثبوت:مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز شریف نے کشمیری یوم الحاق پاکستان پر خصوصی پیغام میں کہاہے کہ 19 جولائی 1947 کو غیور کشمیروں نے ریاست جموں و کشمیر کی پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی تھی۔الحاق پاکستان کی قرارداد اس بات کا ثبوت ہے کشمیریوں کا دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پُر امن حل ہی کشمیریوں کے حقوق اور خطے میں امن کا ضامن ہے ،پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے ،وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان بھارتی جبر کے شکار کشمیریوں کو حق دلانے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتارہے گا،بھارتی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام دہائیوں بعد بھی حق خودارادیت ملنے کے منتظر ہیں،وزیراعلیٰ نے کہاکہ مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد، قربانیوں اور لازوال حوصلے کو سلام پیش کرتی ہوں،انشاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام مستقبل کا فیصلہ کریں گے ۔



  تازہ ترین   
ثالثوں کی امریکا اور ایران کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کیلئے کوششیں
ایرانی حملوں سے 2 ہفتوں میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے: پینٹاگون
امریکی صدر نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی بیشتر اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف عائد کردیا
فیلڈ مارشل سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
امریکا کے مسلسل دسویں رات حملے، ایران کی کویت اور بحرین میں جوابی کارروائی
امریکا کے ساتھ مکمل جنگ کی حالت میں ہیں، ہمیں حقیقت پسند ہونا ہوگا: ایرانی صدر
عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں نے حصص بازاروں کو ہلا کر رکھ دیا
پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں نیا سنگِ میل، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر