بلاول بھٹو کی تقاریر حالات خراب کرسکتی ہیں،رانا ثنا اللہ

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم کے مشیررانا ثنا اللہ نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو نامناسب قرار دیا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی تقاریر حالات خراب کرسکتی ہیں۔ خواجہ آصف کے بارے میں بلاول کا رویہ اچھا نہیں تھا، ووٹ کے لیے نفرت نہ پھیلائیں بلکہ قومی لیڈر بن کر بات کرنی چاہیے ، مسلم لیگ ن میں کسی کو لات مار کر نکالنے کی روایت نہ تھی اور نہ ہے ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو آزادکشمیر کے وزیر اعظم فیصل راٹھور نے کالعدم قرار دیا، وفاقی حکومت نے اس فیصلے کی حمایت کی، وفاقی حکومت اس فیصلے کی پشت پر کھڑی ہے اور بلاول بھٹو زرداری اشاروں اور باتوں باتوں میں اس فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں،یاد رہے کہ دو روز قبل بلاول بھٹو زرداری نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو وفاقی کابینہ سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا اورکہا تھا کشمیر کے معاملے پر وزیر دفاع کا بیان وفاقی حکومت کی پالیسی ہے یا نہیں؟ وزیراعظم شہباز شریف کو اس پر وضاحت دینی چاہیے۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر