شیخوپورہ تھیٹر میں اداکارہ پر تشدد ناقابلِ برداشت :عظمیٰ بخاری

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شیخوپورہ کے گلستان تھیٹر میں دورانِ ڈرامہ سٹیج اداکارہ پر تشدد کے واقعے میں ملوث ملزم راجہ زین کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، انہوں نے ملزم کی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی مکمل تفتیش جاری  ہے ، قانون کے مطابق اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔جاری اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگرچہ ملزم نے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر رکھی ہے تاہم اس کی ضمانت منسوخ کرانے کیلئے قانونی اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ اسے قانون کے مطابق سزا دی جا سکے ،تھیٹرز میں فنکاروں بالخصوص خواتین اداکاراؤں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا تھیٹر مالکان کی ذمہ داری ہے ۔ ایسے افسوسناک واقعات کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں اور حکومت خواتین کی عزت، وقار اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر