شیخوپورہ: 8آئل ٹینکر 4لاکھ لٹرذخیرہ پٹرول سمیت پکڑے گئے

شیخوپورہ (نیشنل ٹائمز)وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے ) اور اوگرا کی مشترکہ ٹیم نے ایک خفیہ ادارے کی نشاندہی پر سرگودھا روڈ پر ماچھیکے آئل ڈپوز کے باہر ڈبہ سٹیشنوں پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے مہنگا بیچنے کیلئے ذخیرہ کیا گیا 4 لاکھ لٹر پٹرول8آئل ٹینکروں سمیت قبضہ میں لے لیا اور ان 8ٹینکروں کے ڈرائیوروں سمیت 20 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے علاوہ ڈبہ سٹیشنوں کے مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے پروگرام کی ٹیم کو رپورٹ دی گئی تھی کہ ماچھیکے آئل ڈپوئوں کے باہر 100 سے زیادہ غیر قانونی سیل پوائنٹس اور ڈبہ سٹیشن چل رہے ہیں جہاں پر سمگل اور چوری شدہ پٹرول و ڈیزل کا کروڑوں روپے کا کاروبار ہوتا ہے اور ان ڈبہ سٹیشنوں کے مالکان ہر ماہ لاکھوں روپے متعلقہ محکموں کو منتھلیاں دیتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پٹرول و ڈیزل کی خرید و فروخت کے بارے میں نئی پالیسی کی وجہ سے 4لاکھ لٹر پٹرول 8ٹینکروں میں ذخیرہ کر کے مختلف ڈبو سٹیشنوں میں چھپایاگیا اور ان ڈبہ سٹیشنوں کو باہر سے تالے لگائے ہوئے تھے ، جہاں پر ایف آئی اے اور اوگرا کی ٹیم نے آپریشن کر کے ان 8 ٹینکروں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان میں سے 5 آئل ٹینکر ایک ہی تاجر کی ملکیت ہیں۔ ان ڈبہ سٹیشنوں پر روزانہ ہونے والے سمگل شدہ اور چوری شدہ پٹرول و ڈیزل کے کاروبار کی وجہ سے وفاقی حکومت کو ہر ماہ سرکاری محاصل کی مختلف مدوں میں کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔یہ ڈبہ سٹیشن 7 برس قبل مسمار کر دئیے گئے تھے ، تاہم بعد ازاں پھر سے سکیورٹی کے حوالے سے انتہائی خطرناک رپورٹس کے باوجود چل رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر