پاکستان میں کوئی چیزخودبخود نہیں چلتی، دھکا لگانا پڑتا ہے :خواجہ آصف

 سیالکوٹ(نیشنل ٹائمز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی،حکومت خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ، پاکستان آٹوموڈ پر نہیں چل سکتا، ملک کی ترقی اور نظا م کو چلانے کیلئے سیاستدانوں اور انتظامیہ کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ سیالکوٹ میں فیض احمد فیض فلائی اوورکاافتتاح کرنے کے بعدتقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان میں کسی بھی منصوبے یا کام کو آگے بڑھانے کیلئے دھکا لگانا پڑتا ہے ، کوئی چیز خود بخود نہیں چلتی۔ اگر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو سیاست دانوں اور انتظامیہ کو ہر سطح پر مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی اور مل کر کام کرنا ہو گا۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ کھاریاں سے راولپنڈی تک موٹروے منصوبے کا تقریباً 205 ارب روپے کا خطیر ٹھیکہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کو دیا جا چکا اور یہ منصوبہ اب عملی شکل اختیار کر رہا ہے ، اس منصوبے کے تحت دریائے چناب پر بننے والے اہم پل کی تعمیر بھی اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے ، یہ منصوبہ نہ صرف خطے کی معاشی ترقی بلکہ قومی دفاع کے نقطہ نظر سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔فوجی قیادت کے شکرگزار ہیں جنہوں نے موٹر وے کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا۔ میں سمجھتا ہوں ہماری سیاسی زندگی میں یہ ایک ایسا سنگِ میل ہے جو دہائیوں تک یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں سیالکوٹ کو جی ٹی روڈ سے منسلک نہ ہونے کی وجہ سے شدید نظر انداز کیا گیا اور شہر محرومیوں کا شکار رہا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیالکوٹ کو موٹروے نیٹ ورک سے جوڑ کر اس دیرینہ محرومی کا ازالہ کیا۔رنگ روڈ کے پہلے مرحلے میں وزیرآباد روڈ، ڈسکہ روڈ، پسرور روڈ اور کشمیر روڈ جیسی اہم شاہراہوں کو آپس میں لنک کیا جائے گا، جس سے ٹریفک کا دباؤ ختم ہو گا اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے موجودہ شدید مالی دباؤ اور معاشی چیلنجز کے باوجود سیالکوٹ کے ان بڑے ترقیاتی منصوبوں کو مؤخر نہیں کیا، جس پر وہ اور سیالکوٹ کے باسی ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، انہوں نے وفاقی حکومت اور وزیراعظم کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جس سے شہر میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے محسنوں کو فراموش کر دیتی ہیں، تاریخ بھی انہیں فراموش کر دیتی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں نیا سنگِ میل، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وفاقی حکومت کا کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ
ایران کے جوابی حملے، شام، اردن، بحرین اور کویت کو نشانے پر لے لیا
امریکا کی مسلسل نویں رات ایران پر بمباری، کئی شہروں میں دھماکے
ایران مختلف ذرائع سے مذاکرات کی خواہش کا اشارہ دے رہا ہے: امریکی وزیر خارجہ
روس کی ایران کے دارخوین جوہری منصوبے پر امریکی کی مذمت
طوفانی بارشیں، بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال، لینڈسلائیڈنگ سے 4 مزدور جاں بحق
ایران اب میدان مار کر امریکا کے ساتھ جنگ ختم کرے گا: عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر