شہباز شریف، نواز شریف، مریم کی مری میں اہم بیٹھک

مری(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف، مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اہم ملاقات ہوئی ،حکمران جماعت کی اعلیٰ قیادت کا اہم اجلاس مری میں ہوا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے  مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی جبکہ میاں نواز شریف کے میرپور جلسے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے شرکا کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی ثالثی کوششوں پر بریفنگ بھی دی۔ذرائع کے مطابق اہم اجلاس میں شریف خاندان کے دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر