جاپانی پارلیمنٹ نے شاہی جانشینی قانون میں ترمیم کردی

ٹوکیو(نیشنل ٹائمز)جاپانی پارلیمنٹ نے ملک کے قدیم شاہی خاندان کے مستقبل کو بچانے کے لیے جانشینی کے قوانین میں اہم تبدیلیاں تو کر دی ہیں لیکن عوام میں بے پناہ مقبولیت کے باوجود خواتین کے تخت سنبھالنے پر پابندی برقرار رکھی ہے ۔اس نئے قانون کے پاس ہونے کے بعد اب موجودہ شہنشاہ ناروہیٹو کی 24 سالہ مقبول بیٹی، شہزادی آئیکو کبھی جاپان کی ملکہ نہیں بن سکیں گی۔ جاپان کی پہلی خاتون وزیر اعظم، ثنائی تاکائیچی کی قدامت پسند حکومت نے عوامی رائے کے برعکس صرف مردوں کے ذریعے ہی شاہی نسل آگے بڑھانے کی روایت کو ترجیح دی ہے ۔ شاہی خاندان کی نسل بچانے کے لیے اب دوسری جنگِ عظیم کے بعد شاہی رجسٹر سے خارج ہونے والے 11 دور کے خاندانوں سے 15 سال سے زائد عمر کے غیر شادی شدہ لڑکوں کو گود لے کر دوبارہ شاہی خاندان کا حصہ بنایا جا سکے گا، تاکہ ان کے مستقبل کے بیٹے تخت کے حقدار بن سکیں۔ اب شاہی خاندان کی خواتین کسی عام شہری سے شادی کے بعد بھی اپنا شاہی مرتبہ اور پروٹوکول برقرار رکھ سکیں گی ۔ تاہم ان کے بچے شہنشاہ بننے کے اہل نہیں ہوں گے ۔جاپان کے شاہی خاندان میں اس وقت کل 16 ارکان ہیں جن میں سے صرف 5 مرد ہیں۔ خاندان کے مستقبل کا پورا دارومدار اب شہنشاہ کے 19 سالہ بھتیجے شہزادہ ہیساہیٹو پر ہے ۔ اگر مستقبل میں ان کی شادی کے بعد ان کا کوئی بیٹا نہیں ہوتا، تو پرانے قوانین کے تحت یہ شاہی نسل بالکل ختم ہو جائے گی۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر