مولانا کیساتھ وعدے فراموش،شکایت کرنا انکا حق :نجم سیٹھی

لاہور(نیشنل ٹائمز)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جذبات میں ایک ایسا جملہ کہہ گئے جس پر اسٹیبلشمنٹ خوش نہیں، اسی وجہ سے ان کے خلاف مہم شروع ہو گئی، حالانکہ ان کی اصل بات کو نظرانداز کر دیا گیا۔ دنیا نیوز کے پروگرام “آج کی بات، سیٹھی کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مولانا وضاحت کر دیں کہ ان کی مراد شہدا کی بے حرمتی نہیں تھی تو تنازع ختم ہو سکتا ہے ، کیونکہ ان کی زبان پھسل گئی تھی اور ان کا مقصد وہ نہیں تھا جو لیا گیا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ آئینی ترامیم کے وقت مولانا فضل الرحمان سے تعاون لیا گیا، انہیں  صدر بنانے سمیت کئی وعدے کیے گئے لیکن پورے نہیں ہوئے ، اسی لیے وہ ناراض ہیں۔ ان کے بقول 28ویں آئینی ترمیم بھی رکی ہوئی ہے ، اس لیے مولانا نے محسوس کیا کہ اب اپنی شکایات سامنے لانے کا وقت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا حکومت کے بڑے حمایتی رہے ہیں، اس کے باوجود انہیں نظرانداز کیا گیا، اس لیے شکایت کرنا ان کا حق بنتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف، عمران خان، خواجہ آصف اور محمود خان اچکزئی سمیت تقریباً ہر بڑے سیاستدان نے اپنے اپنے دور میں اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کی اور بعد میں سیاسی رعایت بھی حاصل کی، مگر مولانا فضل الرحمان کو ایسی کوئی رعایت نہیں ملی۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر