توہم پرستی :ارجنٹائن کے صدر فائنل دیکھنے امریکا نہیں جائینگے

بیونس آئرس(نیشنل ٹائمز)ارجنٹائن کے صدر خاویر مائلی نے اتوار کو سپین کے خلاف فائنل میچ کے لیے امریکا جانے سے صاف انکار کر دیا ہے ، اس کی وجہ کوئی سیاسی مصروفیت نہیں بلکہ خالصتاً “توہم پرستی” اور ان کا “لکی چارم” (خوش قسمتی کا ٹوٹکا) ہے ۔

 صدر مائلی نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کھل کر اعتراف کیا کہ وہ اپنی ٹیم کی جیت کے لیے صدارتی محل میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کی اپنی پُرانی روایت کو کسی بھی قیمت پر نہیں توڑیں گے ۔جب صدر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ واقعی کسی توہم پرستی کی وجہ سے فائنل دیکھنے لائیو سٹیڈیم نہیں جا رہے ؟ تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا: “جی ہاں، بالکل!”صدر مائلی میچ کے دوران ارجنٹائن کی سرکاری توانائی کمپنی کی ایک مخصوص جیکٹ پہنتے ہیں۔جیکٹ اتاری تو گول ہو گیا! انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا: “سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ کے دوران مجھے بہت گرمی لگی تو میں نے جیکٹ اتار دی۔ جیسے ہی میں نے جیکٹ اتاری، مخالف ٹیم نے ہمارے خلاف گول داغ دیا! میں نے گھبرا کر فوراً وہ جیکٹ دوبارہ پہنی اور اس کے بعد سے آج تک میچ کے دوران اسے اتارنے کی ہمت نہیں کی!”دوسری طرف سپین کے شاہی خاندان نے فائنل کے لیے بھرپور تیاری کر لی ہے ۔ سپین کے کنگ فلیپ، ملکہ لیٹیزیا اور ان کی دونوں شہزادیاں فائنل میچ دیکھنے کے لیے نیویارک کے میٹ لائف سٹیڈیم میں باقاعدہ موجود ہوں گے ۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر