پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں کی خریداری میں پیشرفت

واشنگٹن،اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں بوئنگ کمپنی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بوئنگ گلوبل کے صدر برینڈن نیلسن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پی آئی اے کی نئی انتظامیہ کا وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔ ملاقات میں قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے )کیلئے 16 نئے طیاروں کی خریداری کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی۔ دونوں فریقین نے مختلف آپشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور بہترین ڈیل کو جلد از جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی آئی اے کے لیے نئے طیاروں کی جلد خریداری میں تعاون کی یقین دہانی پر بوئنگ گلوبل کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے عالمی طیارہ سازی کی صنعت میں بوئنگ کمپنی کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تعاون قومی ایئرلائن کے بیڑے کی جدید خطوط پر توسیع میں اہم کردار ادا کرے گا۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر