غزہ :اسرائیلی حملے جاری ، 5 فلسطینی شہید،متعدد زخمی

غزہ(نیشنل ٹائمز)غزہ کی پٹی میں جمعرات کو اسرائیلی حملوں میں کم از کم پانچ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ، شمالی غزہ کے علاقے طفاح میں اسرائیلی فضائی حملے میں دو افراد مارے گئے ، مشرقی غزہ سٹی کے علاقے زیتون میں ٹینک گولہ باری سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔  مغربی غزہ سٹی میں بے گھر افراد کے خیموں پر فضائی حملے میں ایک شخص شہید اور کئی زخمی ہوئے ، خان یونس میں ایک گاڑی کو نشانہ بنانے سے بھی ایک شخص جان سے گیا۔ نصیرات پناہ گزین کیمپ میں ایک رہائشی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے متعدد قریبی مکانات کو نقصان پہنچا۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے امریکی ہم منصب پیٹ ہیگستھ سے گفتگو میں کہا ہے کہ اسرائیل لبنان، شام اور غزہ میں قائم کیے گئے سکیورٹی زونز میں اپنی فوجیں برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے ۔اسرائیلی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب جبل عیبال پر قائم نئی اسرائیلی بستی میں منتقل ہونا شروع کر دیا۔ سامریہ ریجنل کونسل کے مطابق ابتدائی خاندان موبائل گھروں میں رہائش اختیار کر رہے ہیں، جبکہ مستقبل میں یہاں 600 خاندانوں کو آباد کرنے کا منصوبہ ہے ۔ فلسطینی حکام نے اس اقدام کو نابلس کا مزید محاصرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی بستی سے مقامی آبادی کی نقل و حرکت اور روزمرہ زندگی مزید متاثر ہوگی۔ بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیلی بستیاں غیر قانونی سمجھی جاتی ہیں، تاہم وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی منظوری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر