جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا

راولاکوٹ (نیشنل ٹائمز) جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے نامزد نمائندہ خصوصی سید قمر رضا کے ساتھ مذاکرات کے بعد مجوزہ لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا، تاہم جاری پرامن دھرنوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے بدھ کو جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے 13 جولائی 2026 کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایک تفصیلی خط ارسال کیا تھا، جو 14 جولائی کو انہیں موصول ہوا۔ خط میں 5 جون سے اب تک پیش آنے والے واقعات اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی گئی تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا کو اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کیا اور انہیں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے لیے بھیجا۔

اعلامیے کے مطابق 15 جولائی کو سید قمر رضا اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کے درمیان موجودہ صورتحال اور کمیٹی کے مطالبات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔

مذاکرات کے دوران سید قمر رضا نے کمیٹی سے لانگ مارچ مؤخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل کو جلد از جلد مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ فیلڈ مارشل کی جانب سے نامزد نمائندہ خصوصی کی یقین دہانی اور فیلڈ مارشل کے انصاف پر اعتماد کرتے ہوئے مزید انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لیے لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کرتی ہے۔

تاہم کمیٹی نے واضح کیا کہ مختلف مقامات پر پہلے سے جاری تمام پرامن دھرنے بدستور جاری رہیں گے۔

اعلامیے میں عوام، خواتین، بچوں، بزرگوں اور دیگر طبقات سے اپیل کی گئی کہ وہ جاری دھرنوں میں اپنی شرکت اور حمایت برقرار رکھیں۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر