چین نے بڑے پیمانے کے صاف توانائی مرکز کے لئے مصنوعی ذہانت پر مبنی آپریشن کا پہلا ماڈل متعارف کرا دیا

چھنگ دو (شِنہوا) چین نے جمعرات کے روز پن بجلی، ہوا اور شمسی توانائی کے ایک کروڑ کلوواٹ درجے کے مربوط مرکز کے لئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والا پہلا سمارٹ آپریشن ماڈل متعارف کرا دیا، جو بڑے پیمانے پر صاف توانائی کے مراکز کے آپریشن میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کی جانب ایک نیا قدم ہے۔
یہ ماڈل یالونگ ریور ہائیڈرو پاور ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں واقع یالونگ دریا کے مربوط صاف توانائی منصوبے کے لئے تیار کیا ہے۔ یہ نظام پن بجلی، ہوا اور شمسی توانائی کے وسائل کے مربوط انتظام کے لئے پیش گوئی، بجلی کی ترسیل، آپریشنز اور توانائی کی مارکیٹ میں تجارت کی معاونت کرتا ہے۔
یہ ماڈل مقامی کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر پر مبنی ہے اور اسے چین کے بلندی پر واقع پہلے پہاڑی غار میں قائم ذہین کمپیوٹنگ سنٹر کی معاونت حاصل ہے۔
تیار کنندہ ادارے کے مطابق اس ماڈل نے دریا کے بہاؤ کی موثر پیش گوئی کی مدت تقریباً 10 دن سے بڑھا کر 60 دن کر دی ہے، یہ آبی ذخائر کے آپریشن کو حقیقی وقت میں ایڈجسٹ کرتا ہے جبکہ شمسی توانائی کے آلات میں خرابی کی نشاندہی 96 فیصد سے زائد درستگی کے ساتھ کرتا ہے۔
چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے رکن چھن دے لیانگ نے کہا کہ یہ ماڈل قدرتی وسائل کی پیش گوئی کو بجلی کے آپریشنل فیصلوں سے جوڑتا ہے اور توانائی کے انتظام کو محض ردعمل پر مبنی طریقہ کار سے نکال کر سائنسی پیش گوئی پر مبنی نظام کی جانب منتقل کرنے میں مدد دیتا ہے۔
یالونگ دریا کا طاس چین کے سب سے بڑے مربوط صاف توانائی منصوبوں میں شمار ہوتا ہے جہاں 2035 تک صاف توانائی کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت 7 کروڑ 80 لاکھ کلوواٹ تک پہنچنے کا ہدف ہے۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر