صدر شی کی قیادت میں چین کے طرز حکمرانی پر مبنی کتاب کی روایتی چینی ورژن کی ہانگ کانگ میں رونمائی

ہانگ کانگ (شِنہوا) “شی جن پھنگ کی قیادت میں چین کا طرز حکمرانی” کی پہلی جلد، جو روایتی چینی رسم الخط میں شائع کی گئی ہے، 36ویں ہانگ کانگ کتاب میلے کے افتتاح کے موقع پر باضابطہ طور پر پیش کی گئی۔
اس کتاب کو سینو یونائیٹڈ پبلشنگ (ہولڈنگز) لمیٹڈ نے شائع اور تقسیم کیا ہے۔ یہ ہانگ کانگ اور مکاؤ کے بڑے کتاب فروش مراکز پر دستیاب ہے۔
کتاب میں شِنہوا نیوز ایجنسی کی شائع کردہ 26 خصوصی رپورٹس اور شی جن پھنگ کی 41 تصویریں شامل ہیں، جو چین کو قومی احیا کی جانب گامزن کرنے میں ان کی دوراندیش قیادت کی جامع عکاسی کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کتاب میں نئے دور کے لئے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کے افکار کی نظریاتی قوت اور عملی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
روایتی چینی رسم الخط میں اس ایڈیشن کی اشاعت سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ہانگ کانگ اور مکاؤ کے قارئین کو نئے دور کے لئے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کے افکار کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔
تقریبِ رونمائی میں مرکزی حکام، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے عہدیداروں اور مختلف مقامی شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں نے شرکت کی۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر