جاپان کی 82 مقامی اسمبلیوں کی تاکائیچی حکومت کو غیر جوہری اصول برقرار رکھنے کی تاکید

ٹوکیو (شِنہوا) جاپان بھر کی 82 مقامی اسمبلیوں نے مرکزی حکومت یا پارلیمنٹ کو تحریری آراء ارسال کرتے ہوئے وزیراعظم سنائی تاکائیچی کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جاپان کے تین غیر جوہری اصول برقرار رکھے یا انہیں قانون کا حصہ بنائے۔
مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں تاکائیچی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ان اصولوں سے متعلق تجاویز 5 صوبائی اسمبلیوں، 48 شہری اسمبلیوں اور 29 ٹاؤن یا وارڈ اسمبلیوں نے منظور کیں، جبکہ کسی بھی تجویز میں تین غیر جوہری اصولوں میں ترمیم کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔
کیوڈو نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ اس سے قبل کی حکومتوں کے مقابلے میں اس نوعیت کی تجاویز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ ماضی میں یا تو ایسی کوئی تجویز سامنے نہیں آئی تھی یا ان کی تعداد بہت کم تھی۔ رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ اس عوامی تشویش کی عکاسی کرتا ہے کہ تاکائیچی حکومت جاپان کی دیرینہ غیر جوہری پالیسی میں تبدیلی کر سکتی ہے۔
جاپان کے تین غیر جوہری اصول، جن کے تحت ملک میں جوہری ہتھیار رکھنے، تیار کرنے یا انہیں جاپانی سرزمین پر لانے کی اجازت نہیں ہے، 1971 میں جاپانی پارلیمنٹ نے باضابطہ طور پر منظور کئے تھے اور تب سے یہ ملک کی جوہری پالیسی کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں۔
مقامی میڈیا اس سے قبل رپورٹ کر چکا ہے کہ تاکائیچی حکومت جاپان میں جوہری ہتھیاروں کے داخلے پر پابندی سے متعلق اصول میں ترمیم پر غور کر رہی ہے۔ اس ممکنہ اقدام پر جاپانی معاشرے کے مختلف حلقوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر