قدرتی وسائل قوم کی امانت، پوری ایمانداری سے حفاظت کرینگے : مریم نواز

لاہور،اوکاڑہ (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنک سالٹ کے ذخائر سے صنعت، روزگار اور برآمدات میں اضافہ کے لئے پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کا آغازکر دیا۔ وزیراعلیٰ نے چیف منسٹر پنک سالٹ ویلیوایڈیشن فنانسنگ سکیم کا ڈیجیٹل اجراء کیا۔ اس موقع پرانہوں نے پنجاب میں قائد آباد کے قریب 110 ایکڑ پر پنک سالٹ منرل پراسیسنگ زون قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیف منسٹر پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کے ذریعے روزگار کے مواقع اور ریونیو بڑھے گا۔پنک سالٹ ذخائر سے صنعتکاری، روزگار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ پنک سالٹ پر اب میڈ ان پاکستان ہی لکھا جائے گا۔قدرتی وسائل قوم کی امانت ہیں، پوری ایمانداری سے حفاظت کریں گے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزیدکہا کہ ویلیوایڈیشن فنانسنگ سکیم سے پنک نمک کی پیکنگ، پراسیسنگ اور ڈیکوریشن پیسزکی عالمی برآمدات بڑھیں گی۔اللہ تعالیٰ نے پنجاب کو دنیا کے بہترین پنک سالٹ ذخائر سے نواز ا ہے۔

پاکستان پنک سالٹ دنیابھر میں معیار اور منفرد معدنی اجزاء کی وجہ سے بہترین جانا جاتا ہے ۔چیف منسٹر پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کی افتتاحی تقریب میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنک سالٹ منرل پراسیسنگ زون میں 200سے زائد یونٹ قائم ہوں گے ۔150ملین کی سرمایہ کاری اور10 ہزار افراد کیلئے روزگار کے براہ راست مواقع پیدا ہونگے ،نئے سرمایہ کار سالٹ پراسیسنگ، گرائنڈنگ،ریفائننگ، کلینگ اور پیکجنگ کے لئے قرض حاصل کر سکیں گے ۔ پنک سالٹ فنانسنگ سکیم قرض کی آسان اقساط میں 5 سال میں ادائیگی ہوگی۔ پہلے فیز میں پنک سالٹ کی بڈ 471 ملین تک ہوئی، دوسرے فیز میں 2.5 ارب روپے کی پیشکش وصول ہوچکی ہے ۔ مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ میں لیز اور لائسنس کے نیلامی ڈیجیٹل موڈ پر منتقل کر نے سے ریونیو میں خاطرخواہ اضافہ ہوا۔

انویسٹر،مائنز اینڈ منرلز کی ویب سائٹhttps://pinksalt.punjab.gov.pkپر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔دریں اثنا وزیراعلیٰ سے منڈی بہاؤالدین کے رکن صوبائی اسمبلی خالد محمودرانجھا اور اختر عباس بوسال نے ملاقات کی اور متعلقہ حلقوں پی پی 42 اور43کے عوامی ضروریات اور مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی کے پیش کردہ عوامی مسائل حل کرانے کی ہدایت کی جبکہ ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو منڈی بہاؤالدین میں الیکٹرو بس سروس کے آغاز پر خراج تحسین پیش کیااور چھوٹے بڑے شہروں کی بیوٹیفکیشن کوبھی سراہا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین سمیت دیگر اضلاع کیلئے مزید الیکٹروبسیں بھی لارہے ہیں ،عالمی سطح پراپنی چھت، اپنا گھر پروگرام،سیف سٹی اور ستھرا پنجاب کی پذیرائی گڈگورننس کی بہترین مثال ہے۔

دوسری طرف وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اوکاڑہ سمیت متعدد اضلاع میں گرین بس سروس کا ویڈیو لنک کے ذریعے با ضابطہ افتتاح کیا،اس موقع پر ڈی سی عثمان جاوید،ڈی پی اوڈاکٹراسداعجازملہی اوردیگر نے گرین بسوں میں بیٹھ کر شہر بھر کا دورہ بھی کیا جبکہ وزیراعلیٰ نے ورلڈ یوتھ سکلز ڈے پر اپنے پیغام میں صوبے کے نوجوان کو ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے لیس کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اورنوجوانوں کو لانسنگ، آئی ٹی اور ٹیکنیکل ٹریڈز میں شمولیت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے مستفید نوجوان ہی ملکی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے مرید کے میں بسوں کے تصادم میں قیمتیں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اورزخمیوں کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر