شفافیت کیلئے مردم شماری اور ووٹر لسٹ بھی نادرا کے تحت کی جائیں : حافظ نعیم

کراچی(نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کی ساڑھے تین کروڑ سے زائد آبادی کے پیش نظر شہر کے ہر ٹاؤن میں نادرا میگا سینٹر قائم کیا جانا چاہیے ،تاکہ شہریوں کو بروقت اور باعزت خدمات میسر آسکیں،شناختی کارڈ، مردم شماری اور ووٹر لسٹ تین مختلف اداروں کے بجائے نادرا کے تحت کی جائیں تاکہ شفافیت یقینی بنائی جاسکے ،مختلف اداروں میں یہ ذمہ داریاں تقسیم ہونے سے شفافیت متاثر ہوتی ہے اور دھاندلی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، کراچی کے ساتھ مردم شماری میں زیادتی کی گئی ہے ، بجلی، گیس اور دیگر اعدادوشمار واضح طور پر ثابت کرتے ہیں کہ کراچی کی آبادی ساڑھے تین کروڑ سے کم نہیں ہوسکتی، اس لیے شہر کی اصل آبادی کو تسلیم کرتے ہوئے وسائل کی  منصفانہ تقسیم کی جائے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار شاہ فیصل کالونی نمبر 2،شاہ فیصل ٹاؤن میں تزئین و آرائش کے بعد نادرا رجسٹریشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے ڈی جی نادرا کراچی عامر علی خان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیر جماعت اسلامی ضلع ایئر پورٹ محمد اشرف، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، سیکریٹری اطلاعات کراچی زاہد عسکری اور دیگر بھی موجود تھے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آج سے تقریباً 7سال قبل نادرا دفاتر میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، شناختی کارڈ بلاک کیے جارہے تھے اور عوام طویل قطاریں لگانے اور انتظار پر مجبور تھے ، لیکن جماعت اسلامی نے ان مسائل کے حل کے لیے مسلسل جدوجہد کی، جس کے نتیجے میں ہزاروں شہریوں کے مسائل حل ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہجرت کرکے پاکستان آنے والے افراد کے مسائل ابھی تک سو فیصد حل نہیں ہوسکے ، جبکہ 1970ء کے بعد آنے والے بنگالی شہری، جو آج بھی پاکستان میں مقیم ہیں، ان کے مسائل بھی قانون اور انصاف کے مطابق حل کیے جانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک ساتھی نجیب کے بچوں کی تعداد 12ظاہر کی گئی جب کہ ان کے 8بچے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض ریکارڈ کی درستگی پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔عامر علی خان نے کہا کہ شاہ فیصل کالونی رجسٹریشن سینٹر میں پہلے صرف 3کاؤنٹرز تھے ، جنہیں بڑھا کر 6کردیا گیا ہے ، جس کے بعد یومیہ ڈھائی سو سے تین سو شہری مستفید ہوسکیں گے ،گزشتہ 3ماہ کے دوران نادرا میں 600 نئے ملازمین بھرتی کیے گئے ہیں، جس کے باعث اب ایک شہری کا رجسٹریشن یا دیگر متعلقہ عمل اوسطاً 7سے 8منٹ میں مکمل ہوجاتا ہے ۔ڈی جی نادرا نے کہاکہ سرجانی ٹاؤن میں 24 گھنٹے فعال میگا سینٹر قائم کیا جاچکا ہے ، جبکہ آئندہ مرحلے میں کورنگی اور لانڈھی میں بھی نادرا میگا سینٹرز قائم کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو مزید بہتر اور تیز رفتار خدمات فراہم کی جاسکیں۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر