پاکستان یو این انسانی امدادی مشن کی حمایت جاری رکھے گا : اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے انڈر سیکر ٹر ی جنرل برائے انسانی امور اور ایمرجنسی ریلیف کوآرڈی نیٹر ٹام فلیچر نے ملاقات کی، ملاقات میں عالمی انسانی امدادی سرگرمیوں، موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے چیلنجز اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے ادارے او سی ایچ اے کی دنیا بھر میں قدرتی آفات، ہنگامی حالات اور تنازعات کے دوران انسانی امداد کی فراہمی میں خدمات کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے اہم انسانی امدادی مشن کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا ۔ ٹام فلیچر نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار آج سے چین کے شہر شنگھائی کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے ، جہاں وہ ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن (WAICO) کے قیام کی تقریب میں شرکت کریں گے ، وزیر خارجہ بانی رکن کی حیثیت سے WAICO کے قیام کے معاہدے پر دستخط کریں گے ،اس موقع پر ان کی چینی ہم منصب سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں ، مزید برآں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل نورلان یرمیکبایف نے ملاقات کی جس میں تنظیم کی ترجیحات، علاقائی تعاون اور آئندہ اجلاسوں سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، ٹرانسپورٹ، علاقائی روابط (کنکٹیویٹی) اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تعمیری گفتگو کی ۔



  تازہ ترین   
ثالثی سے پیچھے نہیں ہٹے، مفاہمتی یادداشت اب بھی قابلِ عمل ہے: دفتر خارجہ
ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس
آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج
پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کی کوششیں، چین، روس، ترکیہ اور سعودیہ کی دلچسپی
آپریشن شعبان میں مزید 3 دہشت گرد ہلاک، تعداد 91 ہو گئی
پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آتشزدگی، میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق
صدر ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے پر غور شروع کر دیا، امریکی اخبار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر چین روانہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر