آزاد کشمیر: کالعدم ایکشن کے مسلح افراد کے فورسز پر حملے، 2 اہلکار شہید ، 12 زخمی

اسلام آباد، مظفرآباد (نیشنل ٹائمز)کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں نے راولاکوٹ میں سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملہ کردیا۔فائرنگ سے رینجرز کا ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا ، جبکہ بلوچ میں فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شہید جبکہ 8 اہلکار زخمی ہوگئے ،فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکاراورمحکمہ پی ڈبلیو ڈی کے دو ملازمین بھی زخمی ہوئے ۔مسلح جتھوں نے مذموم ایجنڈے میں ناکامی کے بعد منگل کی صبح متیالمیرہ بس ٹرمینل راولاکوٹ کے قریب شہری آبادی پرفائرنگ کی۔فائرنگ کا مقصد عوام کو اشتعال دلانا اور دھرنے میں جان پیدا کرنا تھا ،بزدلانہ کارروائی کے بعد پولیس نے امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پیش قدمی کی تو مسلح جتھوں نے پولیس کو آٹومیٹک ہتھیاروں اور گولہ بارود سے نشانہ بنایا۔پولیس کی مدد کے لئے تعینات رینجرز کی نفری بھی امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے موقع پر پہنچ گئی۔ جس پر مسلح جتھے نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر نہ صرف جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی بلکہ خودساختہ دھماکہ خیز مواد بنا کر بھی استعمال کیا۔ مسلح جتھوں کی فائرنگ سے رینجرز کا ایک اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوا۔ آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری داخلہ چودھری گفتار حسین نے موجودہ صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی گزشتہ 38 روز سے آزاد کشمیر میں امن و امان اور معمولاتِ زندگی کو سبوتاژ کرنے میں مصروف ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ طلبہ، خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ،چودھری گفتار نے کہا کہ تمام شاہراہوں کی مکمل کلیئرنس تک آپریشن جاری رہے گا۔

سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ جدید ترین ہتھیاروں اور بارودی مواد کا استعمال کالعدم کمیٹی کے نام نہاد پُرامن بیانیے کی مکمل نفی کرتا ہے ۔ ترجمان آئی جی پولیس کے مطابق کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے کارندوں نے کوٹلی، تراڑکھل شاہراہ کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر کے آمد و رفت معطل کر رکھی تھی ،شاہراہ کی بندش کے باعث عام شہریوں کو شدید سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی ترسیل بھی متاثر ہو رہی تھی ،عوامی مشکلات کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوٹلی، تراڑکھل شاہراہ پر ٹریفک کی روانی اور اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی کے لئے کلیئرنس آپریشن کا آغاز کیا ،بیٹھک بلوچ کے مقام پر کلیئرنس آپریشن کے دوران کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر بلااشتعال اندھا دھند فائرنگ کی ، فائرنگ کے نتیجے میں آزاد کشمیر پولیس کا کانسٹیبل عاقب شہید ہو گیا ،وا قعہ میں آزاد کشمیر پولیس کے 8 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ (FC) کا ایک اہلکار اور محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے دو ملازمین بھی زخمی ہوئے ،قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال پر مکمل کنٹرول رکھتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ اور شاہراہوں کی بحالی کے لئے تمام ضروری کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ،خطے میں پائیدار امن، قانون کی عملداری اور شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنایا جائے گا ۔کسی بھی انتشاری یا مسلح گروہ کو شاہراہیں بند کر کے عوام کی زندگی، کاروبار، تعلیم اور صحت کی سہولتوں کو یرغمال بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔



  تازہ ترین   
رواں سال کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور ترقی کا سال ہوگا: وزیراعظم
معاہدہ نہ کیا تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں، پلوں کو نشانہ بنائیں گے: ٹرمپ
آپریشن شعبان: مزید 3 دہشت گرد جہنم واصل، مجموعی تعداد 88 ہوگئی
روم مذاکرات میں پیش رفت، لبنان اور اسرائیل دو تجرباتی زونز پر متفق
امریکی جارحیت ختم ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی: پاسدارانِ انقلاب
اپنے وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے: ایرانی صدر کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل
وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو مون سون میں صوبوں کیساتھ بہتر روابط کی ہدایت
سینٹ کام کا ایران کے خلاف 7 گھنٹوں پر محیط حالیہ حملوں کے اختتام کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر