افغانستان میں رواں سال ایک کروڑ سے زائد خواتین و بچیوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ

کابل (شِنہوا) افغانستان میں اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے کہا ہے کہ 2026 میں افغانستان میں ایک کروڑ 7 لاکھ سے زائد خواتین اور بچیوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہوگی۔
مقامی میڈیا ’طلوع نیوز‘ نے منگل کے روز اقوام متحدہ کے ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ افغانستان کے انسانی بحران کے سبب سب سے زیادہ خواتین اور بچیاں متاثر ہو رہی ہیں جنہیں صحت، تحفظ اور دیگر بنیادی ضروریات تک رسائی میں مسلسل مشکلات کا سامنا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ زنانہ طبی عملے کی کمی، فنڈز کی قلت اور صحت کی خدمات تک محدود رسائی نے افغانستان کے زچہ و بچہ کے صحت کے نظام پر دباؤ مزید بڑھا دیا ہے۔
ادارے نے خبردار کیا کہ ان مسائل کے باعث زچہ و بچہ کی اموات میں اضافے کے خدشات بڑھ گئے ہیں اور ملک میں صحت اور انسانی ضروریات پوری کرنے کے لئے عالمی برادری سے مستقل انسانی تعاون کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر