شہباز شریف ، نواز شریف کی امیر قطر سے ملاقات

دوحہ،اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کر کے سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی دوراندیش قیادت، مدبرانہ کردار اور قطر کی ترقی کے لیے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں قطر ایک جدید، مستحکم اور خوشحال ریاست کے طور پر ابھرا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی خطے کے امن، استحکام اور ترقی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام قطر کی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شہبازشریف، نوازشریف اور پاکستانی وفد نے مرحوم سابق امیر قطر کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی شامل تھے ۔اس موقع پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے تعزیت کے لیے دوحہ آمد پر وزیراعظم شہبازشریف اور پاکستانی وفد کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف قطر کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ۔

دریں اثنا سیکرٹری جنرل شیخ مسلم ورلڈ لیگ کے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی،ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بھی موجود تھے ۔وزیراعظم نے خواتین سے متعلق او آئی سی وزارتی کانفرنس میں شرکت پر ڈاکٹر العیسیٰ کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور مسلم ورلڈ لیگ کے اقدامات کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے احترام کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے بھی نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ 



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر