اسرائیلی جیل اہلکار نے فلسطینی رہنما مروان برغوثی کو ربڑ کی گولی مار کر زخمی کر دیا

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)فلسطینی رہنما مروان برغوثی کے اہلِخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی جیل کے اہلکار نے گزشتہہفتے ربڑ کی گولی مار کر انہیں زخمی کر دیا، تاہم اسرائیلی جیل حکام نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے ۔۔۔

 67 سالہ مروان برغوثی 2002 سے اسرائیلی قید میں ہیں اور پانچ عمر قید کی سزائیں کاٹ رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ فدویٰ برغوثی کا کہنا ہے کہ گولی ٹانگ پر لگی جس سے وہ زخمی ہوئے ، جبکہ ان کے بیٹے کے مطابق انہیں فوری طبی امداد بھی فراہم نہیں کی گئی۔ برغوثی کے وکیل نے بھی جیل حکام کو خط لکھ کر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔عرب لیگ نے مروان برغوثی کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک اور حملوں کی تحقیقات کیلئے بین الاقوامی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ برغوثی کو فلسطینی صدر محمود عباس کے ممکنہ جانشینوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر