ایران کا جوابی کارروائی میں اردن، بحرین اور کویت میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران (شِنہوا) ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا کہ اس نے دن کے اوائل میں ایران کے ساحلی صوبوں پر امریکی حملوں کے جواب میں اردن، بحرین اور کویت میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
آئی آر جی سی نے اپنے سرکاری خبر رساں ادارے سپاہ نیوز کے ذریعے جاری کردہ بیانات میں کہا کہ اتوار کی شام آبنائے ہرمز میں 2’’خلاف ورزی کرنے والے‘‘ جہازوں کو روکنے کے بعد امریکی فوج نے ایران کے متعدد ساحلی فوجی اڈوں پر فضائی حملے کئے۔
آئی آر جی سی کے مطابق جوابی کارروائی کے پہلے مرحلے میں اس کی فورسز نے میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے اردن کے پرنس حسن ایئر بیس پر واقع متعدد بڑے میزائل سائلوز اور ایندھن کے ذخائر کو آگ لگا دی۔
دوسرے مرحلے میں آئی آر جی سی نے دعویٰ کیا کہ اس نے بحرین کے شیخ عیسیٰ میں واقع امریکی اڈے پر ہیلی کاپٹروں کی مرمت کے مراکز، پی-8 نگرانی طیاروں کے ہینگر اور کمانڈ اور ڈرون کنٹرول سنٹر کو نشانہ بنایا۔
آئی آر جی سی کے مطابق تیسرے مرحلے میں کویت میں موجود امریکی اڈوں پر ایندھن کے ڈپو، پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام اور ایف پی ایس ریڈار کی تنصیب کو تباہ کر دیا گیا۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے اتوار کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ اس نے ایران کے خلاف نئے حملوں کا ایک اور مرحلہ مکمل کیا ہے جس میں ایرانی فضائی دفاعی نظام، ساحلی ریڈار تنصیبات اور میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔



  تازہ ترین   
وفاقی آئینی عدالت نے پیر سوہاوہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم کردیا
ایران امریکا تنازع ختم کرنے کی صلاحیت صرف پاکستان کے پاس ہے: صدر آذربائیجان
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے
پاسداران انقلاب نے عمان، کویت، بحرین اور اردن میں امریکی اڈوں پر میزائل داغ دیئے
آپریشن شعبان کے دوران مزید 5 خوارج جہنم واصل، مجموعی تعداد 76 ہوگئی
ایران کے شہر بندر عباس کے مغرب میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایرانی میڈیا
امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
بلوچستان کے ضلع واشک میں دہشت گردوں نے 5 پنجابی مزدور قتل کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر