چین میں نئے 5سالہ صحت منصوبے کے تحت 2030 تک اوسط متوقع عمر 80 سال تک پہنچانے کا ہدف مقرر

بیجنگ (شِنہوا) چین نے عوامی طبی خدمات کو مزید بہتر بنانے اور “صحت مند چین” اقدام کو آگے بڑھانے کے لئے 2030 تک ملک میں اوسط متوقع عمر 80 سال تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے، جو 2025 میں ریکارڈ کئے گئے 79.25 سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
ریاستی کونسل کے منظور شدہ اس نئے منصوبے کا مقصد صحت کی سہولیات تک منصفانہ رسائی کو فروغ دینا، عوام میں صحت کے فعال انتظام سے متعلق آگاہی بڑھانا اور ملک کے بنیادی صحت کے اشاریوں کو اعلیٰ آمدنی والی معیشتوں کے معیار کے مطابق لانا ہے۔
دستاویز میں عوامی صحت سے متعلق ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے اور بنیادی سطح پر بیماریوں کی روک تھام اور علاج کی سہولیات کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ منصوبے میں تمام شہریوں کے لئے زندگی کے ہر مرحلے پر جامع صحت کی خدمات کو بہتر بنانے، مضبوط صحت تحفظ کا نظام قائم کرنے، مربوط اور اعلیٰ معیار کے طبی نیٹ ورک کی تشکیل، صحت کے شعبے میں ترقی کے نئے محرکات پیدا کرنے اور صحت پر مرکوز نظم ونسق کو فروغ دینے کو اہم اہداف قرار دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
وفاقی آئینی عدالت نے پیر سوہاوہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم کردیا
ایران امریکا تنازع ختم کرنے کی صلاحیت صرف پاکستان کے پاس ہے: صدر آذربائیجان
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے
پاسداران انقلاب نے عمان، کویت، بحرین اور اردن میں امریکی اڈوں پر میزائل داغ دیئے
آپریشن شعبان کے دوران مزید 5 خوارج جہنم واصل، مجموعی تعداد 76 ہوگئی
ایران کے شہر بندر عباس کے مغرب میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایرانی میڈیا
امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
بلوچستان کے ضلع واشک میں دہشت گردوں نے 5 پنجابی مزدور قتل کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر