چین میں ہائی فریکوئنسی ڈیٹا سے سال کی پہلی ششماہی کے دوران معیشت میں مسلسل بہتری کی نشاندہی

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران مسلسل بہتری کا رجحان برقرار رکھا، جہاں کھپت میں بحالی کا سلسلہ جاری رہا اور ہائی ٹیک صنعتوں نے مزید رفتار حاصل کی۔
چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز ادارے قومی ترقی و اصلاحاتی کمیشن (این ڈی آر سی)کے ماتحت ریاستی اطلاعاتی مرکز (ایس آئی سی )کی جانب سے جاری ہونےوالے اعداد و شمار کے مطابق سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران صارفین کی سرگرمیوں میں مسلسل بحالی دیکھنے میں آئی۔ آف لائن خریداری کی ادائیگیوں کی نگرانی کرنے والے اشاریے میں گزشتہ سال کی نسبت 2.7 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ روایتی تجارتی مراکز میں آنے والے خریداروں کی تعداد 5.7 فیصد بڑھ گئی۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس عرصے میں الیکٹرانک مصنوعات پر صارفین کے اخراجات میں 9.5 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں سے متعلق نقل و حمل اور کیٹرنگ پر اخراجات بالترتیب 6.1 فیصد اور 4.9 فیصد بڑھ گئے۔
ریاستی اطلاعاتی مرکز کے محقق شنگ یوگوآن نے اس بحالی کو اندرونی طلب اور کھپت کے فروغ کے لئے متعارف کرائے گئے پالیسی پیکیج کے ساتھ ساتھ طلب و رسد کی بہتر ہوتی صورتحال کا نتیجہ قرار دیا، جس نے ثقافتی، سیاحتی اور سمارٹ کھپت کے شعبوں میں مضبوط ترقی کی حمایت کی۔
اعداد و شمار نے ہائی ٹیک شعبوں میں بھی ترقی کی رفتار میں نمایاں اضافےکو اجاگر کیا۔ پہلی ششماہی کے دوران مصنوعی ذہانت اورانسان نما روبوٹس جیسے جدید شعبوں میں سرمایہ کاری گزشتہ سال کی نسبت118.4 فیصد بڑھ گئی، جبکہ کمپیوٹنگ پاور سمیت ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے کامیاب ٹھیکوں کی مالیت میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
صنعتی سرگرمیاں اور اختراعی صلاحیت بھی مضبوط رہی۔ صنعتی پارکوں کی پیداواری سرگرمیوں کا اشاریہ گزشتہ سال کی نسبت 3.9 فیصد بڑھا، جبکہ اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں سے متعلق منظور شدہ پیٹنٹس کی تعداد میں 15.6 فیصد اضافہ ہوا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر