ملائیشیا ایئرلائنز نے چین کے لئے 2 نئے روٹس کا آغاز کر دیا

کوالالمپور (شِنہوا) ملائیشیا ایئرلائنز نے حال ہی میں کوالالمپور سے چین کے شہروں شین زین اور چھانگ شا کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کرتے ہوئے چین میں اپنے فضائی نیٹ ورک کو مزید وسعت دے دی ہے، جس سے کاروباری اور سیاحتی سفر کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر دونوں ممالک کے درمیان رابطے مزید مضبوط ہوں گے۔
قومی فضائی کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ توسیع ملائیشیا اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات، سرحد پار سیاحت اور کاروباری سفر میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔ اس کے ذریعے ایئرلائن چین کی وسیع اور متنوع مارکیٹ تک بھی بہتر رسائی حاصل کرے گی، جو مقامات کی تعداد کے لحاظ سے اس کی دوسری بڑی بین الاقوامی منڈی ہے۔
ملائیشیا ایئرلائنز نے یکم جولائی کو شین زین کے لئے اپنی پہلی پرواز چلائی، جبکہ 8 جولائی کو چھانگ شا کے لئے پروازوں کا آغاز کیا۔ دونوں روٹس پر بوئنگ 737-8 طیارے استعمال کئے جا رہے ہیں اور ہر روٹ پر ہفتے میں 7 پروازیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
ملائیشیا ایوی ایشن گروپ کے ایئرلائن بزنس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برائن فونگ نے کہا کہ نئے روٹس کا آغاز چین میں ایئرلائن کی موجودگی کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
انہوں نے کہا کہ “کوالالمپور کو ان تیزی سے ترقی کرنے والے علاقائی مراکز سے جوڑ کر ہم مسافروں کو زیادہ سہولت اور لچک فراہم کر رہے ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کاروبار، سیاحت اور عوامی روابط کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ یہ توسیع وزٹ ملائیشیا 2026 مہم کے تحت ملائیشیا کے سیاحتی اہداف کے حصول میں بھی معاون ثابت ہوگی، جبکہ کوالالمپور کی ایک اہم علاقائی فضائی مرکز کی حیثیت کو مزید مستحکم کرے گی۔
شین زین اور چھانگ شا کے اضافے کے بعد ملائیشیا ایئرلائنز اب چین کے 9 شہروں کے لئے پروازیں چلا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر