کویت میں اڈا غیرمحفوظ ،جنرلز نے کوتاہی کی :امریکی فوجی

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)کویت میں ایرانی حملے میں بچ جانے والے امریکی فوجیوں نے اپنی اعلیٰ فوجی قیادت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام کو پہلے ہی معلوم تھا کہ کویت میں قائم امریکی اڈا غیر محفوظ ہے ، تاہم بارہا ملنے والی وارننگز کو نظر انداز کیا گیا۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مناسب دفاعی نظام کے بغیر فوجیوں کو ایک غیر محفوظ مقام پر تعینات رکھا گیا۔ رپورٹ میں ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حملے کے بعد بعض سینئر کمانڈرز امدادی سرگرمیوں کی قیادت کرنے کے بجائے عمارت چھوڑ کر نکل گئے ، جبکہ زخمیوں کے طبی انخلا کے لیے بھی مؤثر انتظامات نہیں کیے گئے ۔رپورٹ کے مطابق یکم مارچ کو کویت میں ایرانی حملے میں چھ امریکی فوجی ہلاک اور 30 زخمی ہوئے تھے ۔ واقعے سے متعلق داخلی تحقیقات میں کسی فرد کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا اور نہ ہی پینٹاگون میں کسی کے خلاف تادیبی کارروائی کی سفارش کی گئی، جس پر ہلاک اور زخمی فوجیوں کے اہلِ خانہ نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر